پاکستان
17 جنوری ، 2012

مرحوم پیرصاحب پگارا قومی اثاثہ تھے، خلاء آسانی سے پر نہیں ہوگا، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نئے پیرپگارا پیرصبغت اللہ شاہ راشدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کے والد اور حروں کے روحانی پیشوا شاہ مردان پیرصاحب پگارا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ الطاف حسین نے پیرصبغت اللہ راشدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیرصاحب پگارا ایک بہت بڑا قومی ورثہ تھے اور ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پر نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پیرصاحب پگارانے ملک وقوم کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یادرکھی جائیں گی اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم ، مریدین اور غریب ومستحق افراد کی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے جو آپ کے خاندان کی برسوں کی روایت ہے ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شاہ مردان پیر صاحب پگارا مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ، سوگوارلواحقین اور مریدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔پیرصبغت اللہ راشدی نے الطاف حسین سے دلی تشکرکااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمارے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ ذمہ داری ادا کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے اور ہماری مشکلات کو آسان کرے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ہمارا رابطہ ہے اورانشاء اللہ یہ رابطہ قائم رہے گا ۔ ہم نہ صرف آپس میں رابطے میں رہیں گے بلکہ ایک دوسرے کا ساتھ بھی نبھائیں گے۔

مزید خبریں :