12 اپریل ، 2013
لاہور… ون پاوٴنڈ فش فیم کے گلوکار شاہد نذیر نے رائیونڈ میں نوازشریف اورشہبازشریف سے ملاقات کی اور نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا مسلم لیگ نون کے اعلامیے کے مطابق ون پاوٴنڈ فش فیم کے شاہد نذیر نے رائیونڈ میں نوازشریف اورشہبازشریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے شریف برداران کو ون پاوٴنڈ فش گانا بھی سنایا جس پر نوازشریف نے انہیں شاباش دی۔ اس موقع پر شاہد نذیر نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اُن کا کہناتھاکہ وہ نون لیگ میں بطور عوام کی خدمت کرینگے۔