پاکستان
13 اپریل ، 2013

کراچی :لیاقت آباد میں الیکٹرانک مارکیٹ کی آتش زدگی پر قابو پا لیا گیا

کراچی :لیاقت آباد میں الیکٹرانک مارکیٹ کی آتش زدگی پر قابو پا لیا گیا

کراچی …کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں الیکٹرانک مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ لیاقت آباد میں فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب الیکٹرانک مارکیٹ کی ایک دکان میں آگ لگ گئی جس نے کئی قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ بجھانے میں تین فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :