پاکستان
13 اپریل ، 2013

تعلیم دشمنوں کا ایک اور وار، خیبر ایجنسی میں اسکول تباہ

تعلیم دشمنوں کا ایک اور وار، خیبر ایجنسی میں اسکول تباہ

باڑہ…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں نے پرائمری اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔ شدت پسندوں نے امن لشکر کے 2 رضاکاروں کے گھروں کو بھی آگ لگادی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکا آج صبح اکاخیل میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں کیا گیا جس سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تحصیل باڑہ میں گزشتہ 3 سالوں کے دوران کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 سالوں کے دوران خیبر ایجنسی بھر میں شدت پسندوں کے ہاتھوں 70 سے زائد تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔دوسری طرف اکا خیل میں ہی شدت پسندوں نے امن لشکر کے 2 رضاکاروں کے خالی مکانات کو آگ لگاکر جلادیا۔

مزید خبریں :