13 اپریل ، 2013
بہاولپور…جمعیت علمائے اسلام (ف )نے ضلع بہاول پور میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا جے یو آئی( ایف) پنجاب کے امیرمولانا رشید لدھیانوی نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ملک کی ایک فعال سیاسی جماعت ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ چوہدری سجاد اکرم رامے حلقہ پی پی 272۔ علامہ شفقت الرحمن شفقت این اے 185۔ حلقہ پی پی 271سے ملک قادر بخش وارن۔ حلقہ پی پی 267 ملک محمد علیم حلقہ پی پی 268۔ حافظ محمد الطاف ڈھلوں حلقہ پی پی 270۔ چوہدری محمد نوید احمد این اے 186اور مفتی محمد عمیر حسن حلقہ پی پی 274کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار ہیں۔