پاکستان
13 اپریل ، 2013

پاکستان میں امریکی تبادے کا پروگرام دُنیا میں سب سے بڑاہے، رچرڈاولسن

پاکستان میں امریکی تبادے کا پروگرام دُنیا میں سب سے بڑاہے، رچرڈاولسن

اسلام آباد…امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی تبادے کا پروگرام دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس میں ایک ہزار پاکستانی طلبہ اور پیشہ ورانہ ماہرین ہر سال امریکہ کا دورہ کرتے ہیں۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ان خیالات کا اظہار نوجوانوں کی بین الاقوامی المنائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں امریکی تبادلہ پروگراموں کے پاکستان ،افغانستان،بھارت اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے سابق شرکا نے شرکت کی۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد طلبہ کے اپنے لوگوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی ترغیب دینا اور انہیں تبدیلیاں لانے کے لئے تیار کرنا ہے۔ فل برائٹ پروگرام کے علاوہ حکومت امریکہ ہر سال دو سو گریجویٹ پاکستانی طالب علموں کوایک سمسٹر دورانیہ کی تعلیم کے لئیامریکہ بھجواتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تبادلہ پروگرام امریکہ کے پاکستان میں جامع تعلیمی اعانت پروگرام کا محض ایک حصہ ہے۔جس میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد اسکولوں کی تعمیر یا بحالی ،اساتذہ کے نوے تربیتی جامعات اور کالجز میں نئے ڈگری پروگراموں کے اجرا اور کم آمدن والے پانچ ہزار طالب علموں کی انگریزی زبان کی مہارتوں کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :