05 مارچ ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن اور ہم خیال گروپ کے درمیان انتخابی اتحاد پر مذاکرات ہوئے ہیں، اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور ہم خیال کے درمیان مفاہمت ہوگئی ہے تاہم معاہدے کو حتمی شکل نواز شریف دیں گے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن اور ق لیگ ہم خیال گروپ کے درمیان انتخابی اتحاد پر مذاکرات جاری ہیں جس میں شہباز شریف، اقبال ظفر جھگڑا، سرتاج عزیز اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔ ن لیگ کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ہم خیال کے درمیان انتخابی اتحاد پر مفاہمت ہوگئی ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے کوحتمی شکل نواز شریف دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اتحاد کیلئے مسلم لیگ(ن)اورہم خیال میں اتفاق رائے ہوگیا ہے تاہم دونوں جماعتوں کی اپنی اپنی شناخت برقرار رہے گی۔