05 مارچ ، 2012
کراچی…خورشید عباسی…ملیر کے علاقے کالا بورڈ کے قریب نیشنل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک عوامی نیشنل پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کی مشترکہ ریلی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، اور پورے شاہراہ فیصل پر جابجا ٹریفک جام ہوگیااور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔واضح رہے کہ مہاجر قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان مشترکہ طور پر اے این پی سندھ کے صدر اور نومنتخب سینٹر شاہی سید کا استقبال کرنے ائیرپورٹ گئے تھے۔پولیس اورانتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔