پاکستان
14 اپریل ، 2013

امیدوار مذہب یا فرقہ پرستی کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتا،الیکشن کمیشن

امیدوار مذہب یا فرقہ پرستی کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق امیدوار مذہب یا فرقہ پرستی کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتا اور ووٹر کو پولنگ اسٹیشن سے بھگانا جرم ہو گا۔ ووٹر کو مفت ٹرانسپورٹ ، گاڑی یا کشتی پر بھی مفت سفر کی سہولت دینا قابل سزا جرم ہو گا۔پولنگ اسٹیشن کے 400 گز کی حدود میں کوئی پروپیگنڈا نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر کی پرچی پولنگ بوتھ سے باہر لے جانا بھی جرم قرار دے دیا۔

مزید خبریں :