14 اپریل ، 2013
اسلام آباد…وفاقی محکمہ داخلہ نے چاروں صوبوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،وفاقی وزارت داخلہ کے ادارے کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے جاری مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جان کو خطرہ ہے ،ان پرکسی عدالتی پیشی ، پریس کانفرنس یا انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ ہو سکتا ہے،کرائسز مینجمنٹ سیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔