پاکستان
05 مارچ ، 2012

طالبان سے مذاکرات، افغان حکومت کی معاونت کرسکتے ہیں،حنا کھر

طالبان سے مذاکرات، افغان حکومت کی معاونت کرسکتے ہیں،حنا کھر

اسلام آباد…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہطالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان افغان حکومت کی معاونت کرسکتاہے،خطے میں امن و امان پاکستان کے مفاد میں ہے۔نیٹو سپلائی کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہاکہ خطے میں فوجی مداخلت برداشت نہیں کرسکتے،سلالہ چیک پوسٹ پرحملہ ایک سانحہ تھا۔ پارلیمنٹ کے فیصلے تک نیٹوسپلائی روٹ نہیں کھولاجاسکتا،نیٹوکوفضائی راستے سے سپلائی کبھی بندنہیں ہوئی۔پاکستان کی ریڈلائنزکراس کی گئیں جس کے بعد نیٹوسپلائی بند کی گئی جبکہ پارلیمنٹ میں بھی زمینی راستے بندکرنیکی قراردادپاس کی گئی تھی ۔ہلیری کلنٹن کوآگاہ کردیاتھاکہ نیٹوسپلائی کامعاملہ پارلیمنٹ میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکاسپرپاورہے،پاکستان کے امریکاسے اچھے تعلقات ضروری ہیں۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ مسائل کاحل بات چیت میں ہی ہے۔پاکستان اوربھارت نے ہرراستہ اختیارکرکے دیکھ لیا تاہم اب مذاکرات کاراستہ اختیارکرکے بھی دیکھ لینا چاہیئے ۔

مزید خبریں :