دنیا
05 مارچ ، 2012

ایران:جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی کی پھانسی کی سزاکالعدم قرار

ایران:جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی کی پھانسی کی سزاکالعدم قرار

تہران … ایران کی سپریم کورٹ نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایرانی نژاد امریکی کی پھانسی کی سزا مسترد کردی۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی ایجی نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایرانی نژاد امریکی شہری عامر مرزا حکمتی کی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے متعلقہ عدالت بھیج دیا ہے، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ایران کی انقلابی عدالت نے سی آئی اے کیلئے جاسوسی کے الزام میں انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ 28 سالہ حکمتی کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایران کی انٹیلی جنس منسٹری نے ان پر عراق اور افغانستان میں امریکی اڈوں پر تربیت حاصل کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

مزید خبریں :