17 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مذبب ، فرقہ کے نام پر ووٹ مانگنے پر تین سال تک سزا ہوگی۔ الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق ووٹ حاصل کرنے کے لئے رشوت دینے پر بھی تین سال قید کی سزا ہوگی۔اسی طرح کسی دوسرے شخص کے نام پر ووٹ ڈالنے یا ووٹ دینے سے روکنے پر بھی تین سال قید کی سزا ہوگی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اپنے خاندان کے افراد کے علاوہ کسی اور کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر بھی پابندی ہوگی ، خلاف ورزی پر ایسے امیدواروں کو تین سال قید کی سزا ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کو خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر سزا دینے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور پولنگ ڈے پر پریذائیڈنگ آفیسر کی ہدایت پر پولیس بغیر وارنٹ کے کسی کو بھی گرفتار کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔