17 اپریل ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی کودہشت گردوں کی جانب سے ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ اے این پی ، ایم کیوایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں اور امیدواروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردجس طرح سے سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے چارسدہ میں ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں زخمی ہونے والے اے این پی کے رہنما فاروق خان اور دیگر افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔