17 اپریل ، 2013
اوباڑو …اوباڑو میں پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی ریتی روڈ اوباڑو سے برآمد ہوئی کارکنوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مین چوک پر پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کارکنوں اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اُمیدواروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی فوری بحال کئے جائیں بصور دیگر احتجاج جاری رے گا ۔