02 جنوری ، 2012
ممبئی…بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی اس شہرت کو مظلوم خواتین کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کترینہ نے ایک ایسی ویب سائٹ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے ذریعے ظلم و زیادتی کا شکار خواتین کی مدد کی جا سکے گی۔ اس بارے میں کترینہ کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی مقبولیت کو بہتر انداز میں استعمال کرنا چاہتی ہیں لہٰذا ان کی ویب سائٹ ایسی خواتین کیلئے مدد کا ذریعہ ثابت ہو گی جو یہ نہیں جانتیں کہ انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے کس سے رابطہ کرنا چاہیے۔