پاکستان
17 اپریل ، 2013

ایسا لگتا ہے ہم حالت جنگ میں ہیں، طارق پرویز کا اے پی سی سے خطاب

ایسا لگتا ہے ہم حالت جنگ میں ہیں، طارق پرویز کا اے پی سی سے خطاب

پشاور … نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا طارق پرویز کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی دشمن نے حملہ کردیا اور ہم حالت جنگ میں ہیں، پشاور میں خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ طارق پرویز کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرس ہوئی، جس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے امن و امان کے حوالے سے سیاسی رہنماوٴں سے مشاورت کی گئی۔ آل پارٹیز کانفرس میں اے این پی کے افراسیاب خٹک اور میاں افتخار حسین، جماعت اسلامی سے شبیر احمد خان، پیپلز پارٹی سے اعظم آفریدی اور ایوب شاہ، ن لیگ سے اقبال ظفر جھگڑا سمیت دیگر رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرس سے خطاب میں نگراں وزیر اعلیٰ طارق پرویز نے کہا کہ صوبہ میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، لگتا ہے کہ کسی دشمن نے حملہ کر دیا ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں اور مساجد کو نشانہ اور انتخابی امیدواروں کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کے آغاز میں یکہ توت خود کش حملے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید خبریں :