پاکستان
17 اپریل ، 2013

الیکشن ٹریبونل سندھ نے 139 اپیلیں منظورکرلیں،فہمیدہ مرزا کی اپیل مسترد

الیکشن ٹریبونل سندھ نے 139 اپیلیں منظورکرلیں،فہمیدہ مرزا کی اپیل مسترد

کراچی …الیکشن ٹریبونل سندھ نے ریٹرننگ افسران کے خلاف دو سو چالیس سے زائد درخواستیں نمٹادیں ، آخری روز فہمیدمرزا کی پپو شاہ کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد اور ایم کیوایم کے امیدوار سردار خان کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی ۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں کی سماعت کی۔ ٹریبونل نے پی ایس 93 اور این اے 239 سے امیدوار سردار خان، پی ایس 126 سے منصور حسن، این اے 241 اور 239 سے نصرہ کامران کی اپیلیں منظور کرلیں۔ ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف فہمیدہ مرزا ،میر حسن کھوسو ، محمد علی زیدی کی اپیلیں مسترد کردیں۔ٹریبو نل نے غلام نبی، عطااللہ، محمد روان ، غلام قادر گاہوتی، میرحسن کھوسواور دیگرکی اپیلیں بھی مسترد کردیں۔ٹریبونل میں دو سو چالیس سے زائد اپیلیں دائر کی گئیں جس میں 139 منظور اور 102 مسترد کردی گئیں۔

مزید خبریں :