پاکستان
17 اپریل ، 2013

اے این پی رہنما فاروق خان اور ایک بچہ بم حملہ میں زخمی

چارسدہ…چارسدہ میں اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں فاروق خان اور ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق اے این پی کے رہنما فاروق خان سرڈھیری میں اسفند یار ولی کی انتخابی مہم کیلیے جارہے تھے۔اس دوران ان کے گھر سے تھوڑی دورسڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا۔ جس سے گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا اور فاروق خان اور ایک راہ گیر بچہ معمولی زخمی ہوئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 2کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا تھا۔پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید خبریں :