17 اپریل ، 2013
لاہور…الیکشن کمیشن نے پنجاب کے تین ہزار سے زائد حساس پولنگ اسٹیشنز سمیت 40 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل پر امن بنانے کے لئے اہم فیصلے کر لئے۔ فوج اور رینجرز کے دستے ہائی الرٹ رہیں گے۔ فلیگ مارچ بھی ہو گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں انتخابات کو پرامن بنانے کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر سینئر پولیس افسروں کی سربراہی میں دس اہلکار تعینات ہوں گے۔فوج اور رینجرز کے دستے ہر شہر میں موجود رہیں گئے جنہیں ضرورت پڑنے پر طلب کیا جاسکے گا۔