پاکستان
17 اپریل ، 2013

پرویز مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پاکستان آ کر غلطی کی،مشاہد حسین

پرویز مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پاکستان آ کر غلطی کی،مشاہد حسین

اسلام آباد… مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، انہو ں پاکستان آکر غلطی کی، دہشت گردی کی لہر انتخابی عمل کو متاثر کرسکتی ہے۔ اسلام آباد میں سیمینار کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھاکہ انتخابات سر پر ہیں اور ایسے میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں میں تعاون کا فقدان ہے جس کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی نہیں ہوسکتی۔ مشاہد حسین نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر انتخابی عمل کو متاثر کرسکتی ہے،الیکشن کمیشن آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا 91 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :