17 اپریل ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جامعہ حفصہ کی خواتین نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتخابی بینرز اور پوسٹرز پھاڑ ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق دو درجن کے قریب خواتین مختلف گاڑیوں میں سوار ہوکر بلیوایریا آئیں۔ ان کی قیادت لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان کررہی تھیں۔ ان خواتین کے ہمراہ اسلحہ اٹھائے ہوئے چند افراد بھی تھے۔ خواتین نے ہاتھوں میں چھریاں اٹھارکھی تھیں اور انھوں نے پرویز مشرف کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑڈالے۔ انھوں نے مختلف دیواروں اور سڑکوں پر مشرف کیخلاف نعرے بھی لکھے۔ اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ ان کی تکرار بھی ہوئی۔