17 اپریل ، 2013
ٹھٹھہ… سابق وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ کا طاقتور اور خودمختار الیکشن کمیشن کا سہراصدر آصف علی زرداری کے سر جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو ٹھٹھہ میں صدر آصف علی زردار کے بھائی اور پی ایس 88 گھوڑا باڑی سے پیپلز پارٹی کے امیدور اویس مظفر کے انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عوام کی حاکمیت کے مشن کو ختم کرنے کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بھٹو کا قرض اتر گیا،یہ قرض نہیں عشق ہے۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ سے صدر زرداری کے بھائی کا الیکشن لڑنا،ٹھٹھہ کے لئے فخر کی بات ہے ۔