17 اپریل ، 2013
کراچی … پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر جمال صدیقی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے239 ،256،250،240 اور 257 کیلئے پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔این اے 239 سے سینئر رہنماء سبحان علی ساحل کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ این اے 240 سے ناز بلوچ،این اے 250 سے ڈاکٹر عارف علوی،این اے 256 سے زبیر خان اور این اے 257 سے فاروق بنگش کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔