پاکستان
17 اپریل ، 2013

اقتدار میں آکر ارکان پارلے منٹ کے فنڈ ز ختم کر دیں گے،ق لیگ

 اقتدار میں آکر ارکان پارلے منٹ کے فنڈ ز ختم کر دیں گے،ق لیگ

اسلام آباد… مسلم لیگ ق نے کہا ہے کہ وہ اقتدار میں آکر اراکین پارلے منٹ کے ترقیاتی فنڈ ختم کردے گی اور 500 ارب روپے کی یہ رقم توانائی بحران کے خاتمے کے لیے خرچ کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پارٹی منشور کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید اور سیکریٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا کہ اراکین پارلے منٹ کے ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال نہیں ہوتا ،بلوچستان میں ایک ایک رکن کو سالانہ 25 کروڑ روپے ملے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران اور کرپشن کا خاتمہ ان کے منشور کے اہم نکات ہیں۔ آئی پی پیز اور رینٹل پاور پراجیکٹس پیپلز پارٹی حکومت کی سنگین غلطی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ این ایف سی میں صوبوں کو ان کی ضرورت سے 10 فی صد زیادہ فنڈز دیے گئے جس سے بجلی کا مسئلہ حل ہوسکتا تھا،کشمیر کا مسئلہ جغرافیائی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :