پاکستان
18 اپریل ، 2013

سابق صدر پر ویز مشرف کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ،ذرائع

سابق صدر پر ویز مشرف کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ،ذرائع

اسلام آباد…ذرائع کے مطابق پرویز مشرف اور ان کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پرویز مشرف کی پارٹی کے عہدیدار وں کا شام 5بجے پریس کانفرنس سے خطاب متوقع ہے۔واضح رہے کہ ججز نظر بندی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے خارج کرتے ہو ئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ دریں اثناء پرویز مشرف کے گھر چک شہزاد جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں اور ان کے گھر سے رینجرز ہٹالی گئی ہے، جبکہ کچھ پولیس کی بکتر بند گاڑیاں چک شہزاد پر ویز مشرف کی رہائش گاہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

مزید خبریں :