18 اپریل ، 2013
اسلام آباد…انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اگلے ماہ ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عارف حسن نے بتایا کہ ہمیشہ کوشش یہی رہی ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خلاف ڈسپلن کی کوئی کارروائی نہ ہو۔اب بھی معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن عبوری کمیٹی معاملات کو الجھا رہی ہے۔ اگلے ماہ آئی او سی کے اجلاس میں ایک بار پھر پاکستان کے معاملے پر بات ہو گی ، امید ہے تب تک معاملہ کافی حد تک حل ہو جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز 2014 میں ہی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سید عارف حسن نے کہا کہ بیرون ملک کوئی بھی گیمز ہوں نیشنل اولمپک کمیٹی ہی دستوں کو بھجوانے کی ذمہ دار ہے۔