18 اپریل ، 2013
نیو یارک…مشہور جریدے فوربز نے 2013 کیلئے اپنی نئی فہرست جاری کردی، 3.3بلین ڈالرز کے ساتھ اسپینش کلب ریال میڈریڈ سب سے قیمتی فٹ بال کلب اور 50 ملین ڈالرز کے ساتھ ڈیوڈ بیکہم مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ اسپینش کلب ریال میڈرڈ مشہور جریدے فوربز کی نئی فہرست میں سب سے مہنگا کلب بن گیا ۔اسپینش کلب کے کل اثاثے 3 اعشاریہ 3 بلین ڈالرز ہیں ،دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر یونائیٹڈ کے اثاثے 3 اعشاریہ ایک سات بلین ڈالر ہیں۔اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے بارسلونا کا ہے جس کے اثاثے دو اعشاریہ 6 بلین ڈالرز ہیں۔ فوربس کے مطابق فٹبال کی دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی 38سالہ برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم ہیں،جو اس وقت پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی پچاس اعشاریہ 6 ملین ڈالر کے عوض کر رہے ہیں۔ دوسرا نمبر ریال میڈر کے کرسٹیانو رونالڈو کا ہے جن کی سالانہ آمدنی 43 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز ہیں، تین بار کے فیفیا پلئیر آف دی ائیر بارسلونا کے لائنل میسسی 40 اعشاریہ 3 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔