صحت و سائنس
19 اپریل ، 2013

ٹانک: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2لیویز اہلکار زخمی

ٹانک: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2لیویز اہلکار زخمی

ٹانک …ٹانک کے علاقے گومل میں نامعلوم افراد انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے حفاظت پر مامور لیویز فورس کے دو اہل کار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق انسداد پولیو مہم کے ارکان گومل کے گاوٴں کوٹ خدک میں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین کے قطرے پلانے گئے تھے، جہاں نامعلوم افراد نے ٹیم کے ارکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے حفاظت پر مامور لیویز فورس کے دو اہل کار جان عالم اور ایاز زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں انسداد پولیو مہم کے ارکان محفوظ رہے۔


مزید خبریں :