پاکستان
19 اپریل ، 2013

عام انتخابات : امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی

عام انتخابات : امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی

اسلام آباد…عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی ، الیکشن کمیشن کی طرف سے فہرستیں جاری ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا مرحلہ ہوگا جبکہ جانچ پڑتال اور کاغذات نامزدگی چیلنج کیے جانے کے مراحل بھگتانے کے بعد امیدوار بھی کھل کر الیکشن مہم شروع کردیں گے الیکشن کمیشن کو انتخابات دو ہزار تیرہ میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کااعلان آج کرنا ہے ، ملکی تاریخ میں اس بار ریکارڈ تعداد میں بیس ہزار سے زائد افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، اب کتنے مسترد ہوگئے، کتنے دستبردار ہوگئے اور کتنے امیدوار میدان میں رہ گئے ، یہ بات آج حتمی فہرست سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گی ، کل انتخابات سے دستبرداری کا موقع تھا جس میں ن لیگ کے شیخ وقاص اکرم ، پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدکی واپس لے لیا ، انتخابی فہرستوں کے اعلان کے ساتھ ہی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی شروع ہوجائے گا ، حتمی فہرستوں کااعلان انتخابی شیڈول کے ابتدائی مراحل کا آخری حصہ ہوگا جس کے بعد الیکشن مہم زور پکڑ جائیں گی ، الیکشن کمیشن امیداواروں کے لیے ضابطہ اخلاق پہلے ہی طے کرچکا ہے ، جبکہ انتخابی اخراجات کی حد کاتعین بھی کرچکا ہے، انتخابی مہم اور پولنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے ، اس بار عام انتخابات میں 8 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار 802 ووٹرز حصہ لیں گے ، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ امیداوار اور سب سے زیادہ تعداد میں ووٹرز کے بعد کیا ٹرن آوٴٹ بھی سب سے زیادہ ہوگا ، اس کے لیے بھی الیکشن کمیشن ووٹ کی اہمیت کی مہم چلارہاہے ۔

مزید خبریں :