20 اپریل ، 2013
کراچی…سندھ بھر میں رواں ہفتے میں تیسری بار 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیے گئے۔ آج صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صوبے بھر میں 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل کی جارہی ہے جس کے باعث آج صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک صوبے کے تمام سی جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سی این جی ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے سی این جی بندش کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق منگل، جمعرات اور ہفتہ کی صبح سے 24 گھنٹوں کے لئے صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔