کاروبار
06 مارچ ، 2012

سی این جی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ناقابل برداشت قرار

 سی این جی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ناقابل برداشت قرار

اسلام آباد… سی این جی کی قیمت اور سی این جی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ناقابل برداشت ہے اور موسم کی تبدیلی کے باعث گیس لوڈ شیڈنگ بھی اب ختم ہونی چاہیے۔۔اسلام آباد میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ممبران کا اجلاس میں سی این جی کی قیمت میں اضافے کو نامنظور کیا گیا اور کہا گیا کہ سی این جی صارفین کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے سی این جی سیکٹر کو گیس کے بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے اور 570 سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس کی منسوخی کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ چیر مین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے بتایا کہ سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا ہے سی این جی کی قیمت میں ابھی مزید اضافہ نہیں کیا جارہا مگر سی این جی قیمت میں اضافے کے تجاویز موجود ہیں کیوں کہ حکومت گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال کو کم کرنا چاہتی ہے تاکہ گیس کا کوئی بامعنی استعمال نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :