21 اپریل ، 2013
تربت…تربت میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے گھرپرکریکرسے حملہ کیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نیشنل پارٹی کے رہنما طاہربزنجو کے مطابق جس وقت کریکر سے حملہ کیا گیا اس وقت عبدالمالک بلوچ کے گھر پارٹی کا اجلاس جاری تھا،تاہم کریکر پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔