پاکستان
06 مارچ ، 2012

وحیدہ شاہ تشدد کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن حکام

وحیدہ شاہ تشدد کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن حکام

اسلام آباد… الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار وحیدہ شاہ کی طرف سے پولنگ عملے پر تشدد کے خلاف معاملے کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ، طلبی کے باوجود ، وحیدہ شاہ وہاں حاضر نہ ہوئیں تاہم انکا وکیل وہاں آیا ہوا تھا، وکیل نے اپنی موکلہ کی طرف سے معافی بھی مانگی ، اجلاس کو بتایاگیا کہ وحیدہ شاہ کے خلاف تشدد، دھاندلی سمیت 19 الزامات عائد ہیں ، اجلاس میں موجود وحیدہ شاہ کے ایک انتخابی حریف مشتاق تالپر نے انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ، کمیشن نے کچھ دیر معاملے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا ۔

مزید خبریں :