پاکستان
06 مارچ ، 2012

وزیراعظم ناکامیوں کے باعث سرائیکی صوبے کی بات کرتے ہیں، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم ناکامیوں کے باعث سرائیکی صوبے کی بات کرتے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور… پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہناہے کہ سینٹ الیکشن ٹیکنیکل ہوتا ہے یہ کسی اونگے بونگے کا کام نہیں، چوہدری برادران نون لیگ میں واپسی چاہتے ہیں توانہیں کارکنوں سے بھی معافی مانگنی پڑے گی۔لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسٹبلشمنٹ نے تحریک انصاف کے ذریعے نون لیگ کا ووٹ بنک توڑنے کیلئے وار کیا تھا جو ناکام ہوگیا ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم اپنی پارٹی کی ناکامیوں کے باعث سرائیکی صوبے کی بات کررہے ہیں ،لسانی بنیاد پر نئے صوبوں کا بیان مناسب نہیں ، وزیر اعظم یہ بیان واپس لیں۔ انہوں نے کہاکرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کوانتخابات میں شکست نظر آرہی ہے

مزید خبریں :