06 مارچ ، 2012
ڈھاکا… بنگلادیش میں سعودی سفارت کار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ڈھاکا کے ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق خلف ال علی سفارت خانے کے نزدیک زخمی حالت میں ملے انھیں فورا اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین گھنٹے بعد انتقال کرگئے۔ پولیس کے مطابق انھیں سینے کے بائیں جانب گولی ماری گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔خلف ال علی سعودی سفارت خانے میں سٹیزن افئیرز کے ہیڈ تھے۔