پاکستان
06 مارچ ، 2012

سندھ اسمبلی میں شازیہ مری اور ماروی راشدی میں تلخ کلامی

سندھ اسمبلی میں شازیہ مری اور ماروی راشدی میں تلخ کلامی

کراچی… سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر شازیہ مری اور رکن اسمبلی ماروی راشدی میں تلخ کلامی ہو گئی۔ اجلاس کے دوران ماروی راشدی نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یتیم بچوں کی شناختی دستاویزات میں گود لینے والے والدین کے نام کیلئے کالم شامل کیا جائے۔ اس پر شعیب بخاری کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کسی بچے کو گود لیتے ہیں تو وہ کسی کو نہیں بتاتے،اگر کسی بچے کو پتہ چلے کہ یہ اس کے اصل ماں باپ نہیں تو اس پر برے اثرات پڑتے ہیں، قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں۔ اس پر وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایدھی سینٹر سے بچہ لے کر گھر نہیں لے آتا، اس کیلئے مکمل قانونی طریقہ کار ہے۔ شازیہ مری کی تقریر جاری تھی کہ ماروی راشدی کے بولنے پر وزیر اطلاعات برہم ہوگئیں۔ ماروی رشید پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو نہ انگلش بولنا آتی ہے، نہ دماغ ہے نہ کوئی سمجھ ہے۔ وزیر اطلاعات شازیہ مری کے ماروی راشدی کے بارے میں سخت الفاظ بولنے پر اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شازیہ مری کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کسی رکن کو ڈکیٹ نہیں کرسکتیں۔ اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے شازیہ مری کے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیئے۔

مزید خبریں :