پاکستان
23 اپریل ، 2013

پشاور: پولیس اہلکار کی غفلت سے گولی چل گئی،جوڈیشل کمپلیکس میں بھگدڑ

پشاور: پولیس اہلکار کی غفلت سے گولی چل گئی،جوڈیشل کمپلیکس میں بھگدڑ

پشاور…جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، گولی پولیس اہلکار کی غفلت سے چلی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات پولیس اہلکار سے غلطی سے گولی چل گئی۔ جس کے جواب میں سینٹرل جیل کے اہلکار نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ سے کمپلیکس میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :