پاکستان
23 اپریل ، 2013

راولپنڈی میں مشرف کے حامی اور وکلا گتھم گتھا،2زخمی

راولپنڈی میں مشرف کے حامی اور وکلا گتھم گتھا،2زخمی

راول پنڈی… کچہری چوک راول پنڈی میں پیشی کے موقع پر پرویز مشرف کے حامی اور مخالفین گتھم گتھا ہو گئے ، ایک دوسرے پر پتھراوٴ بھی کیا ۔گتھم گتھا ہونے کے نتیجہ میں دو وکیل زخمی ہو گئے ۔آج بھی مشرف کی پیشی کے موقع پر وکلا نے احتجاج کیا، مگر مشرف کے حامی بھی تیاری کے ساتھ آئے تھے، جنہوں نے مار کھائی مگر وکلا کو بھی نہ چھوڑا مشرف کی پنڈی انسداد دہشتگری عدالت پہنچنے پر وکلا نے مشرف کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کیا، مشرف کے عدالت سے جانے کے بعد وکلا اور مشرف کے حامیوں میں جھڑپ ہوئی ، لیکن آج مقابلہ یکطرفہ نہ تھا، مشرف کے حامی گزشتہ دو پیشیوں کی نسبت تعداد میں زیادہ اور تیاری کرکے آئے تھے۔لڑائی میں لاٹھیاں چلیں اور پتھر بھی ، کبھی وکلا حاوی ہوئے تو کبھی مشرف کے حامی، کبھی ایک بھاگا تو کبھی دوسرا میدان چھوڑنے پر مجبور ہوا ، جو کوئی مخالفین کے ہتھے چڑھا اس کی درگت بن گئی ،پولیس نے دیوار بن کر دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کی،اور لاٹھیاں بھی چلائیں، عدالت سے لڑائی بڑھتے بڑھتے کچہری چوک تک پھیل گئی ،مار دھاڑ اور پتھراوٴ کی زد میں عام شہری بھی آگئے اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

مزید خبریں :