23 اپریل ، 2013
لاہور…پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سول عدالتوں میں ہی مقدمات چلائے جا سکتے ہیں ، ان کیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا کوئی چانس نہیں ہے، لاہورہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کواپنے دفاع کا پورا حق ہے لیکن وہ ہیرو نہیں بن سکتے ، سپریم کورٹ پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کی کارروائی کا حکم دے تو نگران حکومت عملدرآمد کی پابند ہو گی ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی ، پرویز اشرف اور رحمان ملک کی سکیورٹی کا نوٹس لیا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کی سکیورٹی کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالتوں میں آمد پر وکلا کی ہنگامہ آرائی قابل مذمت ہے ۔