پاکستان
23 اپریل ، 2013

سیاسی جماعتیں انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کر رہی ہیں،غیر سرکاری تنظیم

 سیاسی جماعتیں انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کر رہی ہیں،غیر سرکاری تنظیم

اسلام آباد…الیکشن کے عمل پر نظر رکھنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم فافن نے کہا ہے کہ قومی اورصوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں امیدواراور سیاسی جماعتیں انتخابی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ،فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں سیاسی جماعتیں اورامیدوار الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے نظر آرہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی جگہ سرکاری کالجوں اور اسکولوں میں امیدواروں کے پوسٹر اور بینر لگائے گئے ہیں اور کہیں الیکشن کمیشن کے منظور کردہ سائز سے بڑے بینر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی حلقوں میں بلااجازت ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔دیواروں پر نعرے لکھے جارہے ہیں۔ کئی جگہ سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :