23 اپریل ، 2013
کراچی…شعیب احمد صدیقی کوکمشنر کراچی تعینات کردیا گیا ہے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔کمشنرکراچی کا اضافی چارج ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کے پاس تھا۔ شعیب احمد صدیقی گریڈ 21 کے افسر ہیں اور ایوان صدر کے ایڈیشنل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے تھے۔