23 اپریل ، 2013
کراچی …کراچی سمیت سندھ پولیس میں ایک بار پھر اعلی سطح پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں اور اقبال محمود کو ایک بار پھر ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی اقبال محمود کا تبادلہ کر کے انھیں ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلام حیدر جمالی کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی مقرر کردیا گیا ہے۔ سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی سکھر رینج تعینات کیا گیا ہے عبدالخالق شیخ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔