23 اپریل ، 2013
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے کراچی میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔سلسلے میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ باچا خان مرکز سے جاری اعلامیے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے این اے 250 اور پی ایسِ 112,113,114 کے امیدواران نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی ،جوسٹی ریلوے کالونی سے براستہ ایم ٹی خان روڈ،ہجرت کالونی ، ،بوٹ بیسن بلاول چورنگی،عبداللہ شاہ غازی کے مزار ، گزری ،کالا پل ،صدر اور برنس روڈ سے ہوتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ پر اختتام پزیر ہوگئی ریلی کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی ضلع ساوٴتھ کے صدر منیر خان نے کی۔