پاکستان
23 اپریل ، 2013

امیدواروں اور عوام کے تحفظ کے لییاقدامات کیے جائیں،وزیرداخلہ

کراچی …نگران وزیرداخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاوٴس میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور دیگر نے شرکت کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی۔نگراں وزیرداخلہ نے انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید خبریں :