23 اپریل ، 2013
لاہور میں گوالمنڈی پولیس نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بوائلر پھٹنے کا مقدمہ کینٹین کے ٹھیکیدار کے خلاف درج کر لیا۔واقعہ میں 7 ملازم زخمی ہو ئے تھے۔پولیس کی مدعیت میں مقدمہ ٹھیکیدار الیاس کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کینٹین میں کافی اور چائے تیار کرنے والی مشین کا بوائلر اچانک زور دار دھماکے سیپھٹ گیا تھا جس سے ٹھیکیدار الیاس، ملازمین ہاشم، وقاص، نذیر، ارسلان، فیصل اور خدمت مسیح زخمی ہو گئے تھے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایک ملازم فیصل کی حالت نازک ہے۔