23 اپریل ، 2013
پشاورف…سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ناقص سیکیورٹی کے باعث وہ تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کر سکے۔جیو نیوز سے گفت گو میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بتایا کہ نگراں حکومت نے انہیں جو پانچ پولیس اہلکارسیکیورٹی کی غرض سے فراہم کیے ہیں وہ تربیت یافتہ نہیں۔ اس سے قبل میری سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے چار تربیت یافتہ گارڈ تھے جو مجھے واپس ملنے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقص سیکیورٹی اور سنگین دھمکیوں سے انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔باچا خان مرکز پر بھی نامناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ٹیلی فون کے ذریعے یا لوگ خود آ کر مل رہے ہیں اور اس طرح میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔