23 اپریل ، 2013
پشاور… خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جاری شورش سے متا ثرہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کر کے بے گھر وں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں قبائلی علاقوں کے افراد کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ میں کئی مہینوں سے شورش کے باعث ہزاروں افراد بندوبستی علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ قبائلیوں کا کہنا تھا کہ بندوبستی علاقوں میں سیکورٹی کے نام پر انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تین دن میں پورے نہ ہو ئے تو احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔