24 اپریل ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ وہ کسی سے اتحاد نہیں کریں گے ، ان کا اتحاد صرف پاکستانی قوم کیساتھ ہے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کے پاس وزیراعظم سے زیادہ پیسہ تھا ، مگرانہوں نے پنجاب کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔عمران خان لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے تھے،اس موقع پرلاہور سے تعلق رکھنے والے67سابق ناظمین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،عمران خان نے کہاکہ جنرل مشرف کے بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت تھی ،لیکن انہوں نے بلدیاتی نظام سرے ہی ختم کر دیا ،ان کاکہناتھاکہ تعلیم اور صحت کے معاملات بلدیاتی سطح پر حل ہوتے ہیں، ارکان اسمبلی کا کام صرف قانون سازی ہوتا ہے ،وہ بلدیاتی نظام لا کر پرانا فرسودہ نظام ختم کردیں گے ، عمران خان نے کہاکہ وہ بھی دوسری پارٹیوں کیساتھ انتخابی اتحاد کر سکتے تھے ،ہرجماعت ان کے ساتھ اتحاد کی خواہشمند تھی ،میاں صاحب تھوڑا ڈرتے ہیں، اس لئے کہتے رہے کہ تحریک انصاف کو بھی ساتھ ملا لو۔