06 مارچ ، 2012
پیرس…این جی ٹی…قیمتی ملبوسات ،ہینڈ بیگز ،جیولری اورسن گلاسز امیر خواتین کے سستے چونچلوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور شاید انہی خواتین کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک مشہور برانڈ نے صرف 19لاکھ مالیت کاہیرے جڑا ہینڈ بیگ مارکیٹ میں متعارف کروایا ہے۔فرانس کے مشہورجیولری اور ہینڈ بیگز تیار کرنے والے برانڈ نے مگرمچھ کی کھال سے مماثلت رکھتاایسا ہینڈ بیگ تیار کیا ہے جس پر ناصرف کئی قیمتی جواہرات مزین ہے بلکہ اس پر بہترین تراشیدہ1ہزار160ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں۔دو سال کے عرصے میں تیار ہونے والے اس ہینڈ بیگ کے ماڈلز صرف تین بار مارکیٹ میں پیش کیے جائینگے۔